مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو فوری طور پر روکنا ناگریز ہے: چینی صدر

 

 

 

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر روکنا ناگریز ہوچکا ہے۔

بیجنگ میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین روس تعلقات کی کامیابی کی وجہ سیاسی باہمی اعتماد اور سٹریٹجک تعاون ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چینی صدر نے کہاکہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کر لی

چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو روکنا ضروری ہے، خطے میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہوگی۔جنگ کے خاتمے سے عالمی تجارتی نظام میں رکاوٹیں کم کرنے اور توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات غیرمعمولی سطح کے ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی کی بحالی میں مدد کرنی چاہیے۔

صدر ولادیمیر نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہےہیں،مشرق وسطیٰ کے بحران کے دوران روس ایک قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ ہے،روسی اور چینی تعلقات عالمی استحکام میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔چین اور روس کو منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔

اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

Back to top button