ایران کادشمن کے ہتھیارڈالنےتک حملےجاری رکھنے کااعلان

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکا اہداف کے خلاف جاری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا ۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد ذوالقدر نے بیان میں کہا کہ خطے میں دھواں کے بادل کا مطلب ہے کہ امریکی فوجی، سیکیورٹی یا مالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی جانب سے مسلسل اور اہداف پر حملے بیدار ایرانی قوم کے غصے کا اظہار ہے جو عالمی بالادستی کے نظام کی پشت پر پڑ رہے ہیں اور اس وقت تک جاری رہے رہیں گے جب تک دمشن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا اور مناب و لیمرد کے بچوں پر ہونے والے بچوں کے خون کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔

یاد رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو حملہ کیا تھا اور اس کشیدگی کو اب پانچ مہینے ہو رہے ہیں تاہم 40 روز بعد 8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تھی جبکہ ایران نے جوابی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو بند کردیا تھا۔

Back to top button