امریکا۔ایران جنگ : چین نے پاکستان کے ثالثی عمل میں مثبت کردار ادا کیا، ایرانی سفیر

چین میں ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہیں، تاہم چین نے پاکستان کے ثالثی عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔
چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ چین عموماً اسی وقت کسی ثالثی عمل کا حصہ بننا پسند کرتا ہےجب مثبت نتائج کی امید موجود ہو۔موجودہ ثالثی عمل دراصل ایران، پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاون اور سفارتی روابط کا نتیجہ ہے،جس نے خطے میں کشیدگی کم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا۔
امن مشن : محسن نقوی پھر ایران پہنچ گئے
ایرانی سفیر نے کہاکہ علاقائی استحکام اور مذاکراتی عمل کے فروغ کےلیے مشترکہ سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں،جب کہ پاکستان اور چین نے اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
