جولائی کا بجلی کا بل عوام پر کیا قہر ڈھائے گا؟

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت ملک بھر کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے بجلی کے صارفین سے 3ہزار 281ارب روپےحاصل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا، واپڈا کے پیک آورزاب شام 6تا 10کی بجائے 5سے11بجے رات تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،3فیز میٹر پیک آورز کے بل 34روپے کی بجائے 50روپے فی یونٹ ادا کرنا ہونگے
دوسری جانب حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو گیس کے نرخوں میں اضافے کا چارٹ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمتوں میں 45سے 50فیصد اضافے کا تعین کیا ہے۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6بجے شام سے 10بجے سے دو گھنٹے بڑھا دیئے ہیں۔ شام چھ کی بجائے 5بجے سے پیک آور شروع ہونگے اور رات دس بجے کی بجائے رات 11بجے تک پیک آور کا اطلاق ہو گا۔ بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34کی بجائے اب 50روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کریگا۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرینگے اور پیک آور کے بعد رات 11بجے سے اگلی شام 5بجے تک آئوٹ آف پیک آورز 33روپے تین پیسے فی یونٹ ادا کیا کرینگے۔ کمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلئے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023ء سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔نیپرا کی سفارشات پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے پر بجلی صارفین پر نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 13.4 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 18.36 روپے فی یونٹ ہو جائے گا جس کے بعد صارفین کا بل بڑھ کر 1836 روپے آئے گا۔200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ماہانہ بل 3700 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے ہو جائے گا کیونکہ ان کا بنیادی ٹیرف 23.91 فی یونٹ ہوگا۔300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 6000 سے 8000 روپے کے درمیان ہوگا جب کہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 12300 روپے تک جائے گا۔اس کے علاوہ 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 13000 سے 16000 روپے کے درمیان آئے گا۔
