امریکا نے ایران کے خلاف نئے حملوں کا سلسلہ شروع کردیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے، کارروائی پاسدران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کےبعد کی گئی ہے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کےبعد قبرص کے پرچم بردار جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے،جہاز پر آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنا ہے جس کی وجہ سے جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کےبعد طرز عمل بہتر بنانے اور مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کا موقع دیاگیا تھا،تاہم ایران ایک بار پھر اس میں ناکام رہا۔
سینٹکام نے کہا کہ ایران پر حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیے جارہے ہیں۔
یاد رہےکہ یرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کےمطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایک بحری جہاز نے غیرمنظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی جس پر انتباہی فائرنگ کی گئی، بیان میں کہاگیا ہےکہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری
پاسداران انقلاب نے خبردار کیاکہ اگر دشمن اس واقعے کو بہانہ بناکر کسی بھی قسم کی غلطی کرتا ہے تو اسے سخت جواب دیا جائےگا۔
