اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، کشیدگی کم کرنے پر زور

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کےمطابق تمام فریقوں پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہاکہ تنازعات کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔لہٰذا تمام متعلقہ فریقوں کو اختلافات کے حل کےلیے بات چیت کو ترجیح دینی چاہیے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کےلیے پاکستان کے تعمیری کردار کو دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان مستقبل میں بھی خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کےلیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہے۔
کیا پاکستان اور قطر،ایران امریکہ جنگ روکنے میں کامیاب ہو پائیں گے؟
دفتر خارجہ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورت حال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
