او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کےلیے اعزاز ہے : وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کررہا ہے،جو پاکستان کےلیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
او آئی سی وزارتی کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔کانفرنس میں مختلف تکنیکی ورکنگ گروپس بھی حصہ لےرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارتی اجلاس کل منعقد ہوگا،جس میں مبصرین اور وزارتی وفود شرکت کریں گے۔اس اجلاس کے دوران کانفرنس کی چیئرمین شپ مصر سے پاکستان کو منتقل ہوگی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کانفرنس کا مرکزی محور خواتین کو مساوی حقوق دینا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔اس 2 روزہ کانفرنس کے دوران خواتین کے کردار اور ترقی کا جائزہ لیاجائے گا اور انہیں درپیش چیلنجز پر غور کیاجائے گا۔پاکستان میں خواتین کی ترقی کےلیے کیے گئے اقدامات بھی پیش کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا جائےگا۔
وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر شزا فاطمہ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، کشیدگی کم کرنے پر زور
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ میزبانی پاکستان کو پہلی بار ملی ہےاور او آئی سی اقوام متحدہ کےبعد دوسرا بڑا فورم ہے۔
