جہانگیرترین، چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران پر تشکیل دیے گئے تحقیقاتی کمشین کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ اپنے کسان کو گنے کی پوری قیمت ادا کرتا ہوں.
جہانگیر ترین نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پورا ٹیکس ادا کرتا ہوں اور خود پر لگے تمام الزامات کا جواب دے کر خود کو سچا ثابت کروں گا۔ میں اپنے تمام تر ٹیکسزایمانداری سے ادا کرتا ہوں مجھ پر کاروبار کے لئے دو طرح کے کھاتے بنانے کا الزام سرا سر جھوٹ پر مبنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے میں اپنے کسان کو گنے کی پوری قیمت ادا کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کاروبار کیا ہے۔ پورا ٹیکس اداکرتا ہوں اور تمام الزامات کا جواب دوں گا۔ایف آئی اے رپورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔
I am shocked at the kind of false allegations levelled against me. I have always run a clean business. All Pakistan knows I always pay full price to my growers. I DO NOT maintain 2 sets of Books. I pay all my taxes diligently. I will answer every allegation and be vindicated IA.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) May 21, 2020
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس چینی کی برآمد کے باعث پیدا ہونےو الے بحران کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ ہونے کے بعد اسے عام کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں چینی کی برآمد پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ جہانگیر ترین کا نام بھی شامل ہے
