حب میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

حب  کے علاقے باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق خاران میں بھی 2 اسکولوں اور واپڈا آفس پردستی بم حملہ ہوا، باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ مستونگ میں بھی پیپلزپارٹی اور پنجگور میں جےیوآئی کے انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم حملے  ہوئے، تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Back to top button