عاصم اظہر نے ’’صنف آہن‘‘ کے گانے کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

معروف گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے خواتین فوجیوں کی زندگی پر بنائے گئے مشہور ڈرامہ سیریل ’’صںف آہن‘‘ کے گانے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا، عاصم اظہر نے ایکس پر لکھا کہ انہوں نے صنف آہن کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) گانے کے لیے ایک پیسا نہیں لیا۔گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے مزید 100 گانے بنائیں گے جس میں اپنے ملک کے لیے کوئی حوصلہ، مثبت پیغام ہو جس طرح صنف آہن میں خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیا گیا ہے، یہ بھی بتایا کہ وہ ایجنڈا پر مبنی آرٹ پر کام نہیں کرتے، اس لیے انہیں کسی بھی قسم کی سیاست میں نہ دھکیلا جائے۔یاد رہے کہ ’صنف آہن‘ کو 2021 کے آخر سے ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر پیش کیا گیا تھا اور اس کی آخری 24ویں قسط سنیما گھروں میں دکھائی گئی تھی، ’صنف آہن‘ کی کہانی 8 خواتین کی کامیابیوں کے گرد گھومتی ہے، جو عام زندگی گزارنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انتہائی اہم بن جاتی ہیں۔ ڈرامے میں شہریار منور اور عاصم رضا میر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی خصوصی کردار ادا کیے ہیں، تاہم مرکزی کردار خواتین کے ہیں۔ڈرامے کی کاسٹ میں ’سجل علی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف، رمشا خان، یمنیٰ زیدی، دنانیر مبین اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ سمیت ثنا شاہنواز کی جانب سے پروڈیوس کردہ ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا تھا، ڈرامے اس قدر مقبول ہوا تھا کہ اس کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ سے سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کردہ ڈرامے ’’صنف آہن‘‘میں دکھایا گیا ہے کہ عام گھرانوں کی لڑکیاں کس طرح پاک فوج کا حصہ بن کر ‘صنف نازک سے صنف آہن’ کا سفر طے کرتی ہیں، ٹیزر میں اداکارائوں کو فوجی تربیت لینے سمیت یونیفارم میں ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ‘صنف آہن’ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے۔
