حسن شیخ محمد ملکی صومالیہ کے نئےصدر منتخب

حسن شیخ محمد صومالیہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی قانون سازوں نے موجودہ صدر محمد عبداللہی کے مقابلے میں حسن شیخ کو منتخب کیا ہے۔ یہ انتخابات ایک سال سے تعطل کا شکار تھے۔ پارلیمان کے اراکین اور سینیٹرز، جنہوں نے محمد کو بطور صدر چنا، وہ قبائلی رہنماؤں کی جانب سے منتخب کیے گئے تھے۔ موغا دیشو میں نئے صدر کے انتخاب پر ہوائی فائرنگ سے جشن منایا گیا۔ توقع تھی کہ عوام براہ راست صدر کا انتخاب کریں گے لیکن یہ پلان ملکی سیاسی رہنماؤں نے رد کر دیا تھا۔ اب حسن شیخ فیصلہ کریں گے کہ ملک کا وزیر اعظم کون ہو گا۔
خیا ل رہے کہ اب صومالیہ کے نئے رہنماؤں کو سکیورٹی، دہشت گردی اور خوراک کی کمی جیسے شدید مسائل سے نمٹنا ہو گا۔
