امریکہ :کیلیفورنیا میں ایک شخص کا چرچ پر حملہ، ایک ہلاک ،5زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی شہر لاگونا ووڈز کے ایک چرچ میں ایک شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حملے میں زخمی پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔ ان میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

چرچ انتظامیہ کے مطابق چرچ میں تیس سے چالیس افراد موجود تھے۔ ان میں سے کچھ افراد نے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اور اس کی ٹانگیں باندھ دیں۔ چرچ میں موجود زیادہ تر افراد کا کہنا تھا کہ یہ شخص تائیوانی نژاد تھا۔

یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک 18 سالہ سفید فام نوجوان نے نیویارک کے علاقے بفلو میں ایک سپر مارکیٹ کے اندر فائرنگ کر دی تھی۔ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔

Back to top button