ایشیا کپ کیلئے 20 رکن قومی ہاکی سکواڈ کااعلان کر دیا گیا

ہاکی ایشیا کپ کے لیے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی منظوری بعدسلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد کیا ہے۔
قومی ہاکی سکواڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین اور عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفنڈرز مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان ، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔
ہاکی ٹیم کے اعلان کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ، چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن خالد محمود، اولمپیئن ناصرعلی، اولمپیئن وسیم فیروز، ٹیم منیجر اولمپین خواجہ جنید، سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، ڈینیئل بیری فزیکل انسٹرکٹر، اجمل خان لودھی، اولمپیئن وسیم احمد، اولیمپیئن سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچز عمران شاہ اور عمران بٹ، گول کیپنگ کوچ کے علاوہ ندیم لودھی ویڈیو اینالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم 19 مئی کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ روانہ ہوگی۔ پہلا میچ 23 مئی کو بھارت سے کھیلے گی۔ اییشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
