حکومتی ایجنسیوں کا گیلانی پر کاری وار، ویڈیو سامنے آ گئی


سینیٹ الیکشن سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوارسیّد یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق تازہ ویڈیو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔ اس ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر پر دو جگہ نشان لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں، علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں دوسرا شخص رکن قومی اسمبلی ہے۔
دوسری طرف سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ آج ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مجھے بلایا تھا۔ میرے دوست الیکشن کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ ہم کوئی پہلاالیکشن نہیں لڑرہے۔ پی ڈی ایم ملکرانتخابی مہم چلارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیدہےکل یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوں گے۔ الیکشن کے سلسلےمیں متعدد لوگوں سے ملتا رہا ہوں۔ تمام ممبران ہمارے لیے قابل احترام اور ووٹ مانگنا حق ہے۔ ہم نے حکومتی ارکان سے بھی ووٹ مانگا ہے۔ عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو 50 ،50 کروڑ روپے فنڈز دیے کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں؟ الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی ضمیرکا ووٹ مانگا ہے ،ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا،تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے۔ ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا ، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے متعلق ایک ویڈیو آئی ہے، جس میں میرے دوست مجھ سے سینیٹ الیکشن سے متعلق بات کررہے ہیں، میں انتخابی مہم کے سلسلے میں بہت سے لوگوں سے ملتا رہا ہوں، ایم این ایز ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ان سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا ہمارے سامنے ہے، تمام ارکان اسمبلی کو 50،50کروڑ کا فنڈز دیا، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے؟ کیا یہ ووٹ کی خریدوفروخت میں نہیں آتا؟ یہ بات ہم پر ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم این ایز جو پی ٹی آئی کے لوگ ہیں، انہوں نے مجھے بلایا، میں نے ملاقات کی، اگر مجھے دوبارہ بلائیں گے میں پھر جاؤں گا۔ پریس کانفرنس کے بعد بھی میں ووٹ مانگنے جاؤں گا۔ ہمیں ووٹ ضمیر کا ملتا ہے، ہم نے کبھی ووٹوں کی خریدوفروخت نہیں کی۔ ہم نے کبھی پرچے یا مقدمات کی دھمکی دے کر ووٹ نہیں لیے، پی ٹی آئی کے ارکان نے مجھ سے سوال کیا کہ ہم ووٹ دینا چاہتے ہیں، ہم حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، وہ ہمیں دفتر میں بھی گھسنے دیتا،وہ ایک یا دو نہیں زیادہ ممبران تھے، میں نے ان کو کہا آپ کی مہربانی ہے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے مجھ سے پوچھا اگر پی ٹی آئی ہمارا ووٹ اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے ، کیونکہ ہم تو ووٹ گیلانی کو دینا چاہتے ہیں، پھر ہم کیا کریں؟ میں نے ان کو کہا کہ ووٹ کسی کو بھی دینا آپ کا حق ہے۔میں نے ان کو کہا اگر وہ آپ کو نشان لگا ہوا ووٹ دیں گے، تو پھر گیلانی صاحب کے اوپر بھی نمبر لگائیں اور بیلٹ میں ڈال دیں۔ایسے ووٹ حفیظ شیخ یا یوسف رضا گیلانی دونوں میں کسی کو بھی نہیں جائے گا۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اس میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔میں پھر دہراتا ہوں ہمارے ارکان اسمبلی قابل احترام ہیں۔ہمیں خوشی ہوئی ہے عمران خان دو تین روز سے اسمبلی میں بیٹھے ہیں اور ارکان سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری جماعت ہیں، ووٹ ہر کسی ممبر کا جمہوری حق ہے۔آج سندھ اسمبلی میں ابڑو اور گبول کو مارا گیا، کیونکہ وہ اپنا ووٹ ضمیر کے مطابق دینا چاہتے تھے۔ یہ پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ جانور سمجھتے ہیں،مجھے بتایا جائے کہ کہاں میں نے پیسوں کی بات کی؟ مجھ سے سوال کیا میں نے ان کو طریقہ بتایا۔ حکومت خود بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شکست ان کے چہروں سے عیاں ہے۔ انشاء للہ کل کا سورج یوسف رضا گیلانی کی جیت سے طلوع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button