حکومتی شخصیات ‘ارطغرل غازی’ پر منقسم

پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے معروف ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ پر جہاں پاکستان شوبز کی مختلف آراء سامنے آئی تھیں، وہیں اب حکومتی شخصیات بھی ترکی کے ڈرامے پر منقسم دکھائی دیتی ہیں۔ چند دن قبل سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ‘ارطغرل غازی’ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بیرون ممالک کے ڈرامے ہماری مقامی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کسی بھی غیر ملکی ڈرامے پر فخر نہیں کر سکتا۔
1/3 Such great productions like Ertugrul @DirilisDizisi
will help our industry. We shld show some amazing work that has already been produced – Presenting Islamic History, Culture, Faith. Also this should be bilateral – exporting our content abroad. It's a win win trade. Cont.. https://t.co/6sZf4vM2Hi— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 31, 2020
تاہم ان کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سینیٹ کی انفارمیشن براڈکاسٹنگ اور ہیریٹیج کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے حامی ہیں۔ فیصل جاوید خان نے فواد چوہدری کی ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی وی کی حمایت کی اور کہا کہ ‘ارطغرل غازی’ جیسے ڈرامے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
…2/2 Also we need to work on our substance / content. Our drama industry is one of the best in the world in terms of talent, productions, direction etc. With great substance we can penetrate major markets across the globe. Cont…..
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 31, 2020
فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی اقدار کے حوالے سے مواد کو نہ صرف نشر کرنا چاہیے بلکہ ایسا مواد تیار کرکے بیرون ممالک کو بھی فراہم کرنا چاہیے، ایسے منصوبے مشترکہ ہونے چاہئیں۔ فیصل جاوید خان نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں مقامی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھے مواد کی تیاری پر کام کرنا چاہیے، ہماری انڈسٹری میں یہ صلاحیت موجود بھی ہے اور ہم اس کی مدد سے عالمی مارکیٹ میں داخل بھی ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ کاش ہم ایسا ہی رد عمل بھارتی ڈراموں، فلموں اور گانوں پر بھی دیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے اپنی ہی لوگ گیم آف تھرونز جیسے ڈراموں کی تشہیر کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہم ارطغرل غازی پر تنقید کر رہے ہیں جب کہ پی ٹی وی اچھی انگریزی فلمیں بھی نشر کرتا ہے۔
1/2 Ertugrul is a very entertaining series, I myself have seen more then 200 eps, The issue is NOT with the play, the issue is with PTV & the laws related to the entertainment buisness. You know it,so let's try to resolve that rather then making it about just Ertugrul.
— vasay chaudhry (@vasaych) May 31, 2020
فیصل جاوید خان کی ٹوئیٹس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے جن میں سے کچھ افراد نے ان کی مخالفت جب کہ کچھ افراد نے ان کی حمایت میں ٹوئیٹس کیں۔ فیصل جاوید خان کی ٹوئیٹس پر معروف اداکار و لکھاری واسع چوہدری نے بھی کمنٹس کیے اور انہوں نے سینیٹر کو یاد دلایا کہ انہوں نے بھارتی ڈراموں اور مواد کو نشر کرنے پر بھی احتجاج کیا تھا۔
1/1 Just for the record Faisal Sb, we protested against indian dramas always, since the last 10 years or more.Back then twitter or social media n all wasnt that influential but that doesnt mean that the Protest or reactions never happened.
— vasay chaudhry (@vasaych) May 31, 2020
اداکار نے سینیٹر کو بتایا کہ جب ایک دہائی قبل ٹوئٹر نہیں تھا تب بھی ڈرامہ انڈسٹری کے کچھ افراد نے بھارتی مواد کو نشر کرنے پر احتجاج کیا۔ واسع چوہدری نے فیصل جاوید خان کی دوسری ٹوئیٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سینیٹر کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ‘ارطغرل غازی’ ایک معیاری ڈرامہ ہے، انہوں نے خود اس ڈرامے کی 200 قسطیں دیکھی ہیں مگر ان کا مسئلہ ڈرامے سے نہیں بلکہ اسے پی ٹی وی پر نشر کرنے سے ہے کیوں کہ اس میں کچھ قانونی مسائل بھی آجاتے ہیں۔
Also agree with you regarding laws and reforms.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 31, 2020
واسع چوہدری کی پی ٹی وی پر ‘ارطغرل غازی’ کو نشر کرنے کی بات سے فیصل جاوید خان نے اتفاق کیا اور کہا وہ درست کہہ رہے ہیں لیکن ابھی اچھے مواد کو نشر کرکے پی ٹی وی پر لوگوں کو لایا جا رہا ہے اور اگلے مرحلے میں پی ٹی وی پر مواد نشر کرنے کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔
