خس کم جہاں پاک، ملک ریاض اور عظمی کے مابین ڈیل ہو گئی

بالآخر وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی۔ ملک ریاض نے عظمی خان پر نوٹوں کی بارش کردی اور مدعی پارٹی بک گئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے بلڈر ملک ریاض اور اداکارہ عظمی خان کے مابین تصفیہ ہوگیا۔
Untitled 2
جیسا کہ امید کی جارہی تھی عظمی خان کے ڈیل نہ کرنے اور انصاف کے لیے آخری حد تک جانے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور وہ پھر بک گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے مابین طے ہونے والی ڈیل کے تحت اپنی بیٹیوں کے خلاف درج مقدمے کی ایف آئی آر واپس لینے کے لیے ملک ریاض کی طرف سے دی جانے والی ہرجانے کی رقم کی مالیت 25 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ چنانچہ 2 جون کے روز مدعی پارٹی نے ملک ریاض کی بیٹیوں پشمینہ اور امبر اور ان کی تیسری رشتہ دار خاتون آمنہ کے خلاف جان سے مارنے کی کوشش پر درج شدہ مقدمہ خارج کروانے کے لیے تھانہ ڈیفنس میں درخواست دے دی جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کر دی گئی ہے۔ خس کم جہاں پاک۔
پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت اور بحریہ گروپ کے مالک ملک ریاض کی بیٹیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان کی وکیل خدیجہ نے دونوں پارٹیوں کے مابین تصفیے پر کام شروع ہونے کے بعد پہلے ہی مقدمے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ عظمی کی وکیل کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ ڈیل پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر ایک زناٹے دار طمانچہ ہے۔ اس سے پہلے عمران خان کے بھانجے اور عظمی کے وکیل حسان خان نیازی اور خود عظمی خان مسلسل یہ دعوے کر رہے تھے کہ وہ کسی بھی صورت ملک ریاض کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور اپنے اصولوں کی خاطر آخری حد تک جائیں گے۔ تاہم اس وقت سب اصولوں کا جنازہ نکل گیا جب ملک ریاض نے خزانے کے منہ کھول دئیے۔
خیال رہے کہ تاحال مقدمے کے فریقین کی جانب سے کسی تصفیے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ دستاویزات بتا رہی ہیں کہ سودا ہو چکا ہے۔
212

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button