عدالت نےپیرا گون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کوواپس بھجوادیا

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
خواجہ برادران کی جانب سے ریفرنس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے نیب ترامیم کے تحت پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔
احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے شریک ملزمان فرحان ، ندیم ضیا اور عمر ضیا کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کیا۔
