دانیال عزیز کی گرفتاری میں ملوث نہیں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی حریف دانیال عزیز کی گرفتاری میں ملوث نہیں ہوں، دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فاریم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیال عزیز کو شکر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کے اوپر بدترین تشدد بھی ہوا ہے اور انہیں زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا، ان کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔اس الزام کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ براہ کرم جھوٹے الزامات نہ لگائیں، کل رات آپ کے شوہر کے حامیوں نے روپو چک میں ہمارے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کیا اور اس کی گاڑی کو گولیاں لگیں ۔

Back to top button