ملک بھر میں موبائل سروس کی جزوی بحالی شروع

ملک بھر میں الیکشن کے موقع پر معطل ہونے والی موبائل سروس کو آہستہ آہستہ بحال کرنا شروع کر دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق راولپنڈی ڈویژن، ٹیکسلا، گوجر خان، چکری، بھکر اور سرگودھا کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ بلوچستان میں لورالائی، سبی، جھل مگسی کے علاقوں میں سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے اسی طرح صوبہ سندھ میں ملیر اور کراچی کے علاوہ باقی تمام صوبے میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
