دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

ہمسایہ ملک کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے پر دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا، سیلابی ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔
بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی، جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں آئندہ24گھنٹے کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
