ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

 

 

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کےمطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے سلسلے میں آج برگنسٹاک،سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف برگنسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے،ملاقاتیں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ترجمان کےمطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد میں پاکستان اپنا تعاون جاری رکھےگا،پاکستان خطے میں امن اور استحکام کےلیے مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

یاد رہےکہ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈکشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جب کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

معاہدہ نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول عائد کردیں گے: صدر ٹرمپ

دوسری جانب ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا، ایرانی میڈیا کےمطابق وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی،ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری،ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

 

Back to top button