وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کےلیے کمیٹی قائم کردی

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کےلیے کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے،سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، احد خان چیمہ کو کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے۔کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانون و آئی ٹی شعبے کے ماہرین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کمیٹی سیکشن 2 میں رائٹ آف وے فریم ورک پر نظرثانی کرےگی،کمیٹی ٹیلی کمیونیکیشن تنصیبات،نجی زمین سے متعلق رائٹ آف وے پر تجاویز پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو بل پر جلد نظرثانی کرکے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔بل کے مطابق نجی جائیداد کے مالکان اور سرکاری ادارے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کےلیے جگہ دینے کے پابند ہوں گے۔

قائمہ کمیٹی نےگاڑیوں کےٹوکن ٹیکس میں اضافے کی منظوری دیدی

موبائل فون یا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو آپٹیکل فائبر بچھانے یا ٹاور لگانے کےلیے جگہ نہ دینےوالے نجی گھر کے مالک،کرائے دار یا عوامی و نجی ادارے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

 

Back to top button