ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

کراچی کی مقامی عدالت نے معروف میزبان، مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے روک دیا۔
یاد رہے کہ 18 جون کو ایک شہری کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ عامر لیاقت کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔
عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا
