کرونا نے مزید 8 افراد کی جان لے لی، 358 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 358 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد انتقال کر گئے جبکہ 358 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کرونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.92 فیصدرہی جبکہ کرونا کے165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Back to top button