گلگت بلتستان : پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ کےلیے نامزد کردیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کیاہے۔
یاد رہےکہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کےصدر بھی ہیں۔امجد حسین حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئےہیں۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1 نشست پر کامیاب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 9 سکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان بعدمیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کےلیے کمیٹی قائم کردی
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلز پارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کے حصے میں آئی۔
ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔
