دلہن نے مہرمیں سوکتابیں مانگ لیں

بھارتی ریاست کیرالہ میں دلہن نےاس وقت سب کوحیرت زدہ کردیا جب اس نےاپنےہونےوالےخاوند سےمہر میں نقدی، جائیداد، قیمتی زیورات یا ساز وسامان کی بجائےایک سوکتابیں مانگ لیں۔
دولہا دلہن نےیہ بات خود تک محدود رکھی تاہم ان کےکچھ دوستوں نےاسےسوشل میڈیا پرشیئرکردیا جس کےبعد یہ وائرل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آنےوالی خبروں کےمطابق اعجازحکیم اوراجنا نظام کا نکاح اکتوبرمیں ہوا تھا، جس میں اجنا نے اعجازسےایک سوکتابوں کامطالبہ کرڈالا۔ اعجازنے دلہن کی فراہم کردہ فہرست کےمطابق کتابیں حاصل کرنےکی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ شادی کی رات تک97 کتابیں ہی اکٹھی کرپائے۔
dulhan
البتہ اب ان کتابوں کی تعداد 99ہو گئئ ہےاورسوویں کتاب، بھارت کا آئین، جلد ہی فراہم کردی جائےگی جس کےبعد دلہن کی فرمائش مکمل ہوجائےگی۔

ذرائع کےمطابق ان کتابوں میں قرآن، بائبل اورگیتا کےعلاوہ خالد حسینی اورموراکامی کے ناول شامل ہیں۔ ٹوئٹرپرگردش کرنےوالی تصاویرمیں سابق امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما کی آپ بیتی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس جوڑے نےاپنےبیڈروم میں ایک بڑا شیلف لگا دیا ہےجہاں یہ کتابیں رکھی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button