دنیا کا امیر ترین بھکاری کون ہے؟

دنیا بھر میں کئی لوگ ضرورت اور مجبوری کے تحت بھیک مانگتے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے بھیک مانگنے کو ایک نفع بخش اور منافع بخش پیشے میں تبدیل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھرت جین دنیا کا امیر ترین بھکاری ہے جسے ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھرت جین گھر میں مالی مشکلات کے باعث تعلیم حاصل نہ کر سکا تاہم اب اس کے اہلخانہ میں اس کی بیوی، 2 بچے، بھائی اور والد ہیں۔بھرت جین 7.5 کروڑ کا مالک ہے اور وہ ماہانہ بھیک مانگ کر 60 سے 75 ہزار روپے جما کر لیتا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھرت جین ممبئی میں ایک فلیٹ کا مالک بھی ہے جس کی مالیت 1.2 کروڑ روپے ہے جبکہ اس کی 2 دکانیں بھی ہیں جن کا کرایہ 30 ہزار روپے ہے۔یہ شخص شہر کے مصروف اور اہم علاقوں میں بھیک مانگتا ہے اور یہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک بیڈروم، ہال اور کچن والے 2 منزلہ گھر میں رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتنا امیر آدمی ہونے کے باوجود جین بھیک مانگتا رہتا ہے جبکہ بہت سے لوگ چند سو روپے کمانے کے لیے کئی گھنٹے جدوجہد کرتے ہیں۔بھرت جین 10 سے 12 گھنٹے کے دوران روزانہ 2 سے ڈھائی  ہزار روپے کما لیتا ہے۔

Back to top button