دو سابق ایم پی ایز کیخلاف پلاٹوں پر قبضے کے مقدمات درج

 اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے دو سابق ایم پی ایز ملک مظفراور عامر نوازکے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بہاولپور سے سابق ایم پی اے ملک مظفر نےتحصیل چشتیاں میں سرکاری پلاٹ نمبر 33,32 اور34 پرناجائز قبضہ کررکھا ہے، پلاٹ نمبر34 پر پی ٹی آئی کا دفتر اور پلاٹ نمبر 32اور 33 پر غیر قانونی پیٹرول پمپ بنارکھا ہے، ملزم نے سرکاری اراضی پردکانیں بنا کرکرائے پر بھی دے رکھی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اےعامر نوازنے پٹواری کی ملی بھگت سے موضع خان بیلہ میں سرکاری اراضی اور سیدخالد محمود کی نجی اراضی پرناجائز قبضہ کرکے مکان اور ڈیرہ بنالیا ہے، انہوں نے اپنےفرنٹ مینوں محمود الحسن اورعبدالطیف کے نام بے نامی جائیداد یں بھی منتقل کروارکھی ہیں۔

Back to top button