دھاندلی زدہ حکومت کی عمارت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی

پاکستان تحریک انصاف نے مریم نواز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت کی عمارت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے اپنا ردِعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والے آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کررہے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے ردِعمل میں یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چرانے کے بعد ایوان کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی غیر آئینی حکومت کی عمارت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گی اور اپنے ہی بوجھ تلے دب جائے گی۔

Back to top button