رانا ثناء اللہ کی ضمانت، بالآخرجھوٹے پر خدا کی لعنت پڑہی گئی

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مسلم لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی چھ ماہ بعد ضمانت پر رہائی کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں سیاسی عداوت کی بنا پر منشیات برآمدگی کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا. رانا ثناءاللہ کی ضمانت دراصل وزیر مملکت برائے اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی کے لئے بھی ایک طمانچے سے کم نہیں ہے جنہوں نے بار بار خدا کی قسم اٹھا کر منشیات برآمد گی کا ویڈیو ثبوت ہونے کا دعوی کیا اور مسلسل یہ بھی کہا کہ میں نے خدا کو جان دینی ہے اور یہ مقدمہ سو فیصد سچا ہے۔ انہوں نے کئی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر یہ بھی کہا کہ جھوٹا کیس بنانے والے پر خدا کی لعنت ہو۔ افسوس کی بات ہے کہ یکم جولائی کو رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد چھ ماہ کے عرصے کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس ایک بھی ایسا ثبوت پیش نہ کرسکی جس کی بنیاد پر رانا ثنااللہ کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جاسکتی یا مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کا ہی آغاز ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:
حکام نے بتایا کہ وسط ایشیائی ملک قازقستان میں ٹیک آف کے فورا بعد طیارہ حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ جب نور سلطان نذر بائی نے ٹیک آف کیا اور کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا گیا ، جس سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ، طیارہ طلوع آفتاب اور دھند سے پہلے لینڈ کر گیا۔ حادثہ اس وقت اس علاقے میں ہوا تھا ، لیکن حکام نے ابھی تک حادثے کی ممکنہ وجہ کا پتہ نہیں لگایا اور ایوی ایشن کمیشن نے کہا کہ اس نے تمام فوکر طیاروں کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ دریں اثنا ، قازقستان کے صدر قاسم-جومارٹ ٹوکائیف نے ٹویٹ کر کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ اور انہیں اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button