پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے یومیہ نرخ کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کردیاگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول 331 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
