انتظامی یونٹس سےمتعلق ڈیڈ لائن کی باتیں قصے کہانیاں ہیں،راناثنااللہ

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ نے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی اور نہ ہی کوئی بات کی گئی ہے، ڈیڈلائن دینے کی باتیں قصے اورکہانیاں ہیں۔

رانا ثنااللہ  کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ محسن نقوی نے جوگفتگو کی ہے ہم اس سے متفق نہیں، یہ درست ہے کہ نواز شریف نے محسن نقوی کو جواب دینے سے منع کردیا ہے۔

وزیرعاظم کے مشیر نے کہا وزیراعظم اپنی کابینہ کے اراکین سے ہرطرح کی پوچھ گچھ کر سکتے ہیں، گزشتہ روز محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی ہے، میرا خیال ہےکہ وزیراعظم اور محسن نقوی کی ملاقات میں ان کے بیان سے متعلق بات ہوئی ہوگی، کابینہ اجلاس میں چیزیں سامنے آجائیں گی۔

وزیراعظم کے مشیر  نے کہا ملک میں پارلیمانی جمہوری سسٹم اورآئین ہے، اس سسٹم نے ہی ملک کو متحد رکھا ہے، اس سسٹم میں کوئی کمی نہیں صرف عمل درآمد کی کمی ہے، اگر سسٹم پر عمل ہی نہ کریں اور کہیں کہ سسٹم گرچکا ہے اس طرح کہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، سسٹم پر عمل کیا جائے تویہ سسٹم ڈیلیور کرسکتا ہے۔ سسٹم نے یہ نہیں کہا کہ اپنا کام چھوڑ کرڈیم بنانا شروع کردیں۔

رانا ثنا بولے نظام کیسے کام نہیں کررہا؟ نظام پرتوعمل کرنا ہے، انتظامیہ، عدلیہ اور مقننہ آئین میں درج اپنی حدود میں رہ کرکام کریں توایک سال میں ہرچیز ٹھیک ہوجائے گی، عمل نہ کریں اوریہ کہیں کہ سسٹم ڈیلیور نہیں کررہا تو اس کا توکوئی حل نہیں، کبھی نہیں کہا کہ ہائبرڈ نظام اچھے طریقے سے کام کررہا ہے، خواجہ آصف کے ہائبرڈ نظام بیان سے مراد یہ ہے کہ عسکری اورسیاسی قیادت ایک دوسرے کی مشاورت سے فیصلے کریں، آئین میں کہاں منع کیا گیا ہےکہ آپس میں مشاورت نہ کریں۔

 

 

 

Back to top button