شوگرملز ایسوسی ایشن نےچینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔
پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم اور وزیرفوڈ سکیورٹی کوخطوط لکھ دیے اور حکومت سے 5 لاکھ 85 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمدکرنے کا مطالبہ کیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے ک سرپلس چینی کوفوری برآمد کرنے کی درخواست کرتے ہیں، ملک میں 15 جولائی 2026 تک 34 لاکھ میٹرک ٹن چینی کےسٹاکس موجودہیں، چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن ہے، کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 58 ہزار ٹن چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہوگا اور اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل متوقع ہے۔
متن کے مطابق اس سے پھر ملکی ضرورت سے زائد 80 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا ہوگی، ستمبرکاشت بالکل قریب ہے اور گنے کے کاشت کار تذبذب کا شکار ہیں، اسٹریٹیجک ذخائر میں موجودسٹاک سیزن شروع ہونے کے ایک مہینے کے اندر برآمدکیا جائے۔
