امریکا کے کرکٹر  بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر  بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی  نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔

بودوگم اخیلیش نےابو ظہبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا۔

Back to top button