رانا ثنا کیخلاف سیشن کورٹ کا اندراج مقدمہ کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا ۔
عدالت عالیہ سےکانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف رجوع کیا تھا ۔کانسٹیبل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فاضل عدالت سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت عالیہ نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے الزام پر رانا ثنااللہ اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
