رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی ضمانت فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف کی ضمانت کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست منظور کرنے اور اس کے خلاف الگ الگ فیصلہ دیا تھا۔ دو رکنی بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل تھا۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہباز شریف کی ضمانت منظور جب کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مسترد کر دی تھی۔ اب شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ ریفری جج کے پاس بھجوایا جائے گا، جو شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا فیصلہ کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہباز شریف ضمانت کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی ہے۔ چیف جسٹس قاسم خان ریفری جج نامزد کریں گے۔
