رضوانہ تشدد کیس: سول جج کی پانچویں مرتبہ عدم پیشی

سول جج عاصم حفیظ کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کے سلسلے میں بنی جے آئی ٹی میں تاحال پیش نہیں ہوئے ہیں، جے آئی ٹی سول جج عاصم کو پانچ مرتبہ طلب کر لی چکی ہے۔

جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائی کورٹ کا تحریری حکم نہیں ملتا تب تک پیش نہیں ہوں گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو جج کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تاحال جے آئی ٹی کو کوئی جواب نہیں ملا۔

Back to top button