رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دسمبر میں شادی ممکن۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دسمبر میں شادی ممکن۔
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر میں شادی کی خبروں کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جارہی ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اسی سال دسمبر میں شادی کرنے کا ارادہ۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

دکن کرونیکل کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ نے دسمبر میں دیگر مصروفیات ترک کردی ہیں تاکہ وہ اپنی شادی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

پنک ولا کے مطابق ان رپورٹس کی تصدیق کے لیے کرینہ کپور کے والد اور رنبیر کے چچا رندھیر کپور سے رابطہ کیا گیا۔

دونوں نے واضح طور پر آج تک اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
رندھیر کپور نے کہا کہ ’میں نہیں جانتا اور میں نے یہ خبر بھی نہیں سنی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو دسمبر میں رنبیر اور عالیہ کے شادی کے بارے میں بھی کچھ نہیں سنا۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو کچھ عرصے سے ایک ساتھ مختلف تقاریب میں دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ دونوں نے جودھ پور میں رنبیر کپور کی 39 ویں سالگرہ بھی منائی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

Back to top button