رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ، قرضوں کے حجم میں 344 ارب روپے کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں قرضوں کے حجم میں 344 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مرکزی بینک کے مطابق نومبر2018 سے نومبر2019 تک حکومتی قرضوں میں 5678 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نومبر 2018 کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 26452 ارب روپے تھا جو نومبر 2019 کے اختتام پر 32130 ارب روپے ہوگیا۔
حکومتی قرضوں نے بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت بڑھا دی،، دوسروں کو قرض دینے والے بینکوں نے خود مرکزی بینک سے ایک ہزار پچپن ارب روپے قرض لیا۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو مجموعی پر دس کھرب پچپن ارب روپے فراہم کیے گئے،، سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کی گئی،، مرکزی بینک نے سات روز کے لیے رقم تیرہ اعشاریہ دو آٹھ فیصد شرح سود پر فراہم کی،، ایک روز قبل بھی بینکوں کی طرف سے مرکزی بینک سے ایک روز کے لیے ایک سو پندرہ ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button