عمان کے سلطان قابوس انتقال کر گئے

جدید عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے رہنما اور عمان کے سلطان قابوس انتقال کر گئے۔
رائل کورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انتہائی دکھ اور شدید رنج کے ساتھ رائل کورٹ عزت مآب سلطان قابوس کا سوگ منا رہا ہے جو جمعے کے روز اتقال کرگئے‘ اور ان کے جانشین کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سلطان قابوس 1970میں اس وقت سے برسر اقتدار تھے جب محل میں ایک بغاوت کے نتیجے میں انہوں نے اپنے والد کو معزول کردیا تھا اور بڑی آنت کے کینسر کے باعث کچھ عرصے سے بیمار تھے۔انہوں نے سوگواران میں کوئی جاننشین شامل نہیں کیوں کہ وہ غیر شادی شدہ تھے نہ تو ان کے کوئی بچے تھے اور نہ ہی کوئی بھائی۔جس کے بعدیہ واضح نہیں کہ سلطان قابوس کی جگہ کون سنبھالنے کا جن کے ملک میں اگلا حکمران منتخب کرنے کا الگ ہی طریقہ کار ہے۔
عمانی آئین کے مطابق سلطان کی جگہ خالی ہونے کے 3 روز کے اندر شاہی خاندان جانشین مقرر کرے گااور اگر شاہی خاندان کسی نام پر متفق نہ ہوسکا تو سلطان قابوس نے شاہی خاندان کے نام اپنے خط میں جس شخص کو منتخب کیا ہوگا وہ اقتدار سنبھالے گا۔حکمرانی کے لیے سلطان شاہی خاندان کا فرد ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمان، بردبار، حقیقت پسند اور عمانی مسلمان والدین کی جائز اولاد ہونا چاہیئے۔تاہم مقامی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس معیار پر 80 افراد پورا اترتے ہیں لیکن ایک نام سامنے آتا ہے جو اسد بن طارق کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button