روسی دستے نے فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کردی

یوکرین کے خلاف لڑنے والے روس کے دستے نے فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ میں روس کے لیے کامیابی حاصل کرنے والے نیم فوجی دستے ویگنر نے فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔ویگنر گروپ کے بانی یوگینی پریگوزن نے روسی وزارت دفاع کو برائی قراردیتے ہوئے کہا کہ روس کی وزارت دفاع اپنے ہی فوجیوں کو مارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مبینہ میزائل حملے میں ویگنر فوجیوں کی ہلاکت میں روسی وزارت دفاع کا ہاتھ ہے۔
