ریلیف پیکج کے بعد ایف بی آر اور تاجروں کے مذاکرات بحال

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد وفاقی بورڈ آف ریوینیو( ایف بی آر) اور تاجروں کے درمیان مذاکرات بحال ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری سے اشیا کی خرید و فروخت کے معاملے پرشناختی کارڈ کی شرط کے نفاذ کے معاہدے پر نظر ثانی کے لیے ایف بی آر اور تاجروں کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات میں ایف بی آر کی نگراں چیئرپرسن نوشین امجد، رکن آئی آر پالیسی حامد عتیق سروس اور ڈی جی ریٹیل حمید میمن نے ایف بی آر کی ٹیم کی قیادت کی۔جبکہ تاجروں کے نمائندوں میں کاشف چودری، نعیم میر اور اجمل بلوچ شامل تھے۔
سینئر ایف بی آر حکام کے مطابق ملاقات کے دوران تاجروں نے کو ان کے وعدے کے بارے میں یاد دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تاجروں کو بتایا ہے کہ ایف بی آر نے معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اب تاجروں کا اپنا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔
