سابق سپیکراسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو وفاقی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دےدیا۔اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو مقامی عدالت میں پیش کیا، انہیں پولیس بکتر بند گاڑی میں عدالت لائی اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین، بیرسٹر گولی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ بنی گالا کے تفتیشی افسر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور انہوں نے اس قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ جب تک خیبرپختونخوا پولیس نہیں آتی، جوڈیشل کردیاجائے، اسدقیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔
تفتیشی افسر کے مؤقف پر شعیب شاہین نے کہا کہ اسدقیصر کے وکلا کو بتایا جائے پولیس کیا چاہتی کیا ہے، اسد قیصر کو گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا؟ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو آج گرفتار کرلیا گیا۔

Back to top button