سابق وزیر فواد چودھری ایک بار پھر گرفتار

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کوایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چودھری کوانکے بھائی فراز چودھری کے گھر کے باہر سے گرفتار کیاگیا۔اہلیہ نے بھی تصدیق کردی ۔
فواد چودھری کے بھائی کاکہنا تھاکہ پولیس اہلکار فواد چودھری کا کہا لے کر گئے اہلخانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
سابق وزیر فواد چودھری کی اہلیہ کاکہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی گھر آئے ، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کر رہے ہیں نہ ہی وارنٹ دکھائے گئے۔
