سابق کرکٹر رمیز راجا نے کس ’’ہیر‘‘ کی محبت کا اعتراف کرلیا

سابق کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کی اعتراف محبت کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیز راجہ اور پاکستانی فلم سٹار عکاشہ گل ٹی وی شو کے سیٹ محو گفتگو ہیں اور رمیز راجہ کسی محبت کا اعتراف بھی کر رہے ہیں ۔وائرل ہونے والی سیلفی ویڈیو میں سٹار عکاشہ گل، رمیز راجا سے سوال کرتی ہیں ’وے راجیا تو نے کس ہیر کی یاد میں اپنے نام سے ’ن‘ نکال دیا تھا۔ آج آن کیمرہ تسلیم کر لو، جس کے جواب میں سابق چیئرمین جواب دیتے ہیں ’جی کر لیا تسلیم، سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر خوب کھٹے میٹھے تبصرے کیے۔سوشل میڈیا صارف شعیب رحمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’کرکٹ سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد رمیز راجا نئے روپ میں، گفتگو مزید آگے بڑھی تو کنگ آف آئرن فیسٹ نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ بالکل راجے کا ‘ن’ ن لیگ نے نکالا ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور صارف عامرہ زرتاش تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہے کہ کرکٹ کو برباد کر کے یہ کس دھندے میں آ گئے ہیں؟ایم کے خان نامی سوشل میڈیا صارف لکھتے ہیں کہ رمیز راجا شریف آدمی ہیں، ان کے کیرئیر میں کبھی ان کے کردار کا مسئلہ نہیں رہا، یہ سامعین کے لیے محض ایک تفریحی کلپ ہے اور اس میں کوئی بری بات نہیں، ایم پرفیکٹ نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہیر نے رمیز راجا کا ’ن‘ خوب نکالا ہے۔خیال رہے کہ رمیز راجا کو گزشتہ سال دسمبر میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے برطرف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک 15 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Back to top button