سال2020کےحج اخراجات میں مزیداضافہ

وفاقی وزیرمذہبی واقلیتی امورپیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اورسعودی عرب میں آئے روز ٹیکسزکے نفاذ کی وجہ سے اس سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔
اسلام آباد میں پرائیوٹ حج آرگنائزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی وچاروں صوبوں کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ‘خواہش ہے کہ سستا حج کرواسکیں لیکن بڑھتے اخراجات کی وجہ سےایسا کرنا ممکن نہیں اورگزشتہ سال کے مقابلے مین رواں برس حج مزید مہنگا ہوگا۔’
انہوں نے کہا کہ ‘تنقید ہوتی ہے کرتارپورراہداری کھول دی اورحج مہنگا کردیا، کرتارپوراورحج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپورایک راہ داری ہے جو کہ صرف4 کلومیٹرہےاورسائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹرسے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روزقیام وطعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔’
وزیرمذہبی امورنےحج پالیسی2020 کےحوالےسےکہاکہ’پالیسی مرتب کرنےکےلیےمشینری جذبے سےکام جاری ہےاورجلدہی پالیسی کااعلان کردیاجائےگا۔’ اس موقع پرگروپ کےمرکزی چیئرمین شاہد رفیق،خیبرپختونخوازون کے چیئرمین ثنااللہ خان اوردیگرعہدیداروں نےخطاب کرتےہوئےحج پالیسی کےحوالےسےاپنی مفیدآرا اورتجاویرسے وفاقی حکومت کوآگاہ کیااورکہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھا حج کروائیں گے اورجووعدےاوریقین دہانیاں حج کےحوالےسےکروائی گئی تھیں ان کو پوراکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نجی حج کمپنیوں کی سہولیات کی وجہ سے ہم ملائیشیاکےساتھ ٹاپ لیول پرآچکے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ امسال بھی حجاج پرائیویٹ اسکیموں کے تحت اچھاحج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button