سونی کمپنی کی پہلی کانسیپٹ گاڑی کومتعارف کرایاگیا

موبائل فونزاوردیگرالیکٹرونک مصنوعات کے حوالے سے مشہورکمپنی سونی نےحیران کن طورپرپہلی بارایک گاڑی کو متعارف کرایا ہے ۔
واضح رہے کے ایک الیکٹرک گاڑی کوسونی کمپنی نےلاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کی۔ سونی کی پہلی کانسیپٹ گاڑی کوویژن ایس پروگرام کے تحت پیش کیا گیا اورفی الحال یہ صارفین کوفروخت کے لیے پیش نہیں کی جارہی۔
اس گاڑی کوسونی نے کوالکوم سمیت متعدد کمپنیوں کےساتھ مل کرتیارکیا ہے۔ سونی نےکانسیپٹ گاڑی کانام نہیں بتایامگر اس کا کوڈ نیم سیفٹی کوکون رکھا گیا ہےاوراس کی سڑک پرمکمل آزمائش بھی کی جاچکی ہے۔ اس میں33 سنسرزموجود ہیں جن کی بدولت یہ خودکارڈرائیونگ،360 رئیلٹی آڈیو ٹیکنالوجی، وائیڈ اسکرین ڈسپلےاوردیگرفیچرزاستعمال کرسکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگراس میں سونی امیجنگ اورسنسنگ ٹیکنالوجیزکااستعمال ہوا ہے جبکہ اے آئی، ٹیلی کمیونیکشن اورکلاﺅڈ ٹیکنالوجیزکو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گاڑی کے اندراورباہرموجود سنسرز میں ہائی ریزولوشن، ایچ ڈی آرکموس امیج سنسرز(سڑک پراشیا اوررنگوں کی شناخت کے لیے) اورراڈاروغیرہ قابل ذکرہیں۔
اس کےعلاوہ ٹائم آف فلائٹ سنسرز بھی اس کا حصہ بنائے گئے ہیں تاکہ وہ گاڑی کے اندراورباہرلوگوں اوراشیا کودیکھ کر شناخت کرسکے۔ کمپنی کے مطابق اس میں خودکارڈرائیونگ کا لیول 2 ہے، یعنی اس کا سسٹم ایکسلیٹرنگ، بریکنگ اور اسٹیئرنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرسکتا ہے مگرڈرائیورکو گاڑی کے ردعمل پرنظررکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سسٹم میں خرابی یا کوئی نقصان نہ ہوسکے۔اس گاڑی میں 4 نشستیں ہیں جبکہ دو 200 کلوواٹ انجن دیئے ہیں جو اسے 4.8 سیکنڈ میں صفرسے62 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ 149 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےاسے چلایا جاسکتا ہے۔
