وزیرخارجہ شاہ محمود کی امریکی وزیرخارجہ سےملاقات

امریکا کےدورے پرموجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنےامریکی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسٹیٹ آفس واشنگٹن پہنچےجہاں ان کی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوسےملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان ہونےوالی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات،اہم علاقائی وباہمی دلچسپی کےامورپرتبادل خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نےایران وسعودیعرب کےدورےکی تفصیلات سےبھی امریکی وزیرخارجہ کوآگاہ کیا۔ انہوں نےمزید کہا کےامریکااورپاکستان کا’پرامن جنوبی ایشیا‘ کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں اور80لاکھ کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل نہیں کیا جاتا۔
انہوں نےمزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کاوشوں سے 40 سالہ طویل محاذ آرائی کے بعد سیاسی حل کے ذریعے امن کی نوید سنائی دے رہی ہے، پاکستان خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل کی اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نےامریکی ہم منصب سےملاقات میں یہ بھی کہا کہ تاریخی اعتبارسے جنوبی ایشیائی خطےمیں قیام امن کیلئے پاکستان اورامریکا کی مشترکہ کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئی ہیں اوردونوں ممالک کیلئے یکساں مفید رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورصدرٹرمپ کے جامع دوطرفہ پاک امریکا تعلقات کےوژن کوعملی جامہ پہنانے کے لیے دو طرفہ تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کے سیاسی تصفیے،افغان امن عمل اورپرامن ہمسائیگی کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشوں کوسراہا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےایران امریکا حالیہ کشیدگی کےتناظرمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کومتحرک ہونےکی ہدایت کی تھی۔ انہوں نےکہا کے وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھی متعلقہ ممالک کی فوجی قیادت سےرابطے کا کہا ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوپاکستان کاواضح پیغام پہنچانےکا کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیےکرداراداکرنےکوتیارہےلیکن دوبارہ کبھی کسی دوسری جنگ کاحصہ نہیں بن سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button