سشمیتا سین کا بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کا اعلان


بالآخر سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمین شال کے مابین برسوں کا یارانہ ختم ہو نے کے بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔ بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کی باقاعدہ ٹویٹر پر تصدیق کردی۔ کچھ عرصے سے سشمیتا اور ان کے بوائے فرینڈ کو لے کر یہ چہ مگوئیاں زیر گردش تھیں کہ دونوں علیحدہ ہوگئے ہیں۔ 
تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سشمیتا نے ایک پیغام جاری کر کے روہمین شال کے ساتھ اپنے برسوں کے تعلقات ختم ہو جانے کی تصدیق کردی ہے۔
سشمیتا کا کہنا تھا کہ ہمارا سفر دوستی سے شروع ہوا تھا، اور میں اور روہمین ہمیشہ دوست رہیں گے۔ 
ششمیتا کی اس پوسٹ کے جواب میں روہمین نے مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور ساتھ میں دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔
سشمیتا سین کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہزاروں پیغامات جاری کیے گئے جس میں سے ایک صارف نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بات تو افسوس کی ہے لیکن اگر آپ دونوں اس پر خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں۔
بوائے فرینڈ سے علیحدگی کی تصدیق کرنے سے کئی مہینے سشمیتا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی تھی جس کے بعد انکے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے کہ کیا ان کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا ہے؟
سشمیتا نے جو پوسٹ شیئر کی رھی اسمیں ایک کوٹیشن لکھی ہوئی تھی جس میں لکھا تھا کہ ‘مسئلہ یہ ہے کہ عورت سوچتی ہے کہ وہ بدل جائے گا لیکن وہ نہیں بدلتا اور مرد ایک غلطی کرتا ہے، وہ یہ سوچتا ہے کہ عورت کبھی نہیں بدلے گی لیکن وہ بدل جاتی ہے’۔ اس پوسٹ کے بعد سشمیتا کے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے اور مداحوں کی جانب سے سوال کیے جانے لگے کہ کیا ان کا بریک اپ ہو گیا ہے؟ تاہم سشمیتا اور روہمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا اور دونوں نے ہی خاموشی اختیار کی۔ لیکن بالآخر سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق کر دی یے۔

Back to top button