سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزم کو فرانسیسی پولیس نے حراست میں لے لیا ، 33 سالہ خالد العُطیبی کو ترکی کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم پیرس کے شارل دی گول ائیر پورٹ سے ریاض کی پرواز میں سوار ہو رہا تھا جب اسے حراست میں لیا گیا ، ملزم کو آج پراسیکیوٹر کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

ترکی نے اکتوبر 2020 میں ملزم ایک مقدمے میں فرار قرار دیا ، گرفتار ملزم پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے عمر قید کی سزا سنائی جا سکے گی ۔جن 26 فرار افراد پر مقدمہ چلایا گیا ان میں سے 2 افراد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے معاونین بتائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم
ملزم کو ترکی میں تحویل کے خلاف مقدمہ لڑنے کا حق رکھتا ہے اگر وہ ایسا کرتا ہیں تو فرانسیسی عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ترک حوالگی کی درخواست کو زیر التوا رکھا جائے یا ملزم کو اس شرط پر رہا کر دیا جائے۔

Back to top button